20 جنوری، 2021، 3:20 PM

ٹرمپ مر گیا لیکن مشترکہ ایٹمی معاہدہ زندہ ہے/ بال واشنگٹن کے گراؤنڈ میں ہے

ٹرمپ مر گیا لیکن مشترکہ ایٹمی معاہدہ زندہ ہے/ بال واشنگٹن کے گراؤنڈ میں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست و ناکامی اور وائٹ ہاؤ س سے اس کے خارج ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نابود ہوگیا لیکن مشترکہ ایٹمی معاہدہ ابھی زندہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست و ناکامی اور وائٹ ہاؤ س سے اس کے خارج ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نابود ہوگیا لیکن مشترکہ ایٹمی معاہدہ آج بھی زندہ ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ سن 99 ہجری قمری میں ایران سے ایک ظالم اور مستبد بادشاہ کا خاتمہ ہوا اور آج 99 شمسی میں بھی  امریکہ میں ایک ظالم و جابر حکمراں کا خاتمہ ہوا ہے ۔ 99 ہجری قمری میں ایرانی قوم کو ایک ظالم اور جابر بادشاہ پر فتح نصیب ہوئی اور آج 99 شمسی میں بھی ایرانی قوم نے امریکہ کے ایک ظالم حکمراں کے زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیا۔

صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی میں رہبر کبیرانقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی حکیمانہ اور مدبرانہ قیادت کی  تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمیشہ دو مسئلوں توجہ مبذول رہی ، ایک اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور دوسرے عوام پر اعتماد  اور یہ دونوں مسئلے ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی حاکمیت کے ذریعہ ہم عوام کو اچھے طریقہ سے اسلامی احکام سے آشنا کرسکتے ہیں۔

صدر روحانی نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بھی تنہا تھے اور امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے دباؤ میں بھی ہم تنہا ہیں لیکن ہمیں اللہ تعالی کی ذات پر توکل ہے اور ہمیں اپنی کامیابی پر یقین ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ٹرمپ کی سیاسی زندگی کا خاتمہ ہوگيا، اس منحوس شخص نے پوری دنیا کے امن و اماں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ اس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سمیت عالمی معاہدوں کو توڑ دیا ، آج اس منحوس انسان کی سیاسی زندگی ختم ہوگئی۔ صدر روحانی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں گیند امریکہ کی زمین میں ہے اگر امریکہ کی موجودہ حکومت نے ٹرمپ حکومت کی ایران مخالف پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کیا تو ایران کا جواب بھی مثبت ہوگا۔

صدر روحانی نے کہا کہ ٹرمپ نے گذشتہ چار برسوں میں امریکی عوام کو دو حصوں میں تقسیم کردیا اس کی پالیسیاں عالمی سطح پر مخرب ہونے کے ساتھ ساتھ امریکی عوام کے لئے بھی تباہ کن ثابت ہوئی ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ٹرمپ مرگیا لیکن مشترکہ ایٹمی معاہدہ آج بھی زندہ ہے۔ ٹرمپ کی ایران کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کو ایرانی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

News Code 1904894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha