15 جنوری، 2021، 9:04 AM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 19 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 19 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 32 لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 19 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 32 لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 19 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں۔ کورونا کے 6 کروڑ 65 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

اسپین میں کورونا سے مزید 201 ہلاک ہوئے جہاں تعداد 53 ہزار 79 ہو گئی جبکہ اٹلی میں کورونا سے مزید 522 اموات کے بعد تعداد 80 ہزار 848 ہوگئی۔

فرانس میں کورونا سے مزید 282 انتقال کر گئے، وہاں اب تک کورونا وائرس سے 69 ہزار 313 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کوروناسے مزید 2488 اموات کے بعد تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 421 ہوگئی جبکہ بھارت میں کورونا سے مزید 159 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 924 ہوگئی۔

برازیل میں کورونا سے مزید 179 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 188 ہوگئی اور روس میں کورونا سے مزید 570 لوگ جان سے گئے، جہاں کل تعداد 63 ہزار 940 ہوگئی۔

News ID 1904814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha