23 ستمبر، 2020، 2:44 PM

امریکہ کے نائب صدر کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

امریکہ کے نائب صدر کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔

مہر خـررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔ مائیک پینس کا طیارہ ایئر فورس 2 نیو ہیمشائر سے واشنگٹن جا رہا تھا کہ ٹیک آف کے بعد طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔  اس واقعہ  کے فوری بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی جس کے بعد مائیک پینس کو دوسرے ملٹری طیارے میں واشنگٹن کیلئے روانہ کیا گیا۔

News Code 1903110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha