31 اگست، 2020، 12:13 PM

ایرانی عوام نے سیلاب ، کورونا کے شرائط اور محرم میں امداد کے شاندار جلوے پیش کئے

ایرانی عوام نے سیلاب ، کورونا کے شرائط اور محرم میں امداد کے شاندار جلوے پیش کئے

امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایرانی عوام نے سیلاب ، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور محرم الحرام میں مستحقین تک امداد بہم پہنچانے کے شاندار جلوے پیش کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے ثقافتی شعبہ کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایرانی عوام نے سیلاب ، کورونا وائرس  سے متاثرہ افراد اور محرم الحرام میں مستحقین تک امداد بہم پہنچانے کے شاندار جلوے پیش کئے ہیں۔

ایران کے معروف مداح اور نوحہ خوان محمود کریمی نے اس سال بڑی بڑی انجمنوں میں نوحہ خوانی ترک کرکے سیار اور متحرک عزاداری کا آغاز کیا اور عام عزاداروں کے درمیان حاضر ہوکر نوحہ خوانی اور مصائب اہلبیت (ع) کو پیش کیا اور محمود کریمی کا یہ عمل دوسروں کے لئے بھی بہترین نمونہ عمل بن گیا۔

ایرانی تاریخ کے حالیہ دو تین برسوں میں عجیب و غریب واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن ان عجیب و غریب واقعات میں کورونا وائرس کی آمد نے سب کچھ تہہ و بالا کردیا ، کورونا وائرس نے ایران کی ثقافت اور تاریخ  و تمدن پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک کے پروگرام بھی متاثر ہوئے۔ لیکن عوام نے انفرادی طور پر بھی اپنے شخصی اور ذاتی فرائض کو انجام دیا۔

ایرانی عوام نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود صوبہ لرستان، خوزستان اور گلستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھر پور مدد کی ، حکومتی اداروں کے ساتھ عوامی  رضاکاروں نے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بھر پور مدد کی اور عوام کو درپیش مشکلات پر بہت بڑی حد تک قابو پالیا۔

ابھی سیلاب کے تباہ کن اثرات ختم نہیں ہونے پائے تھے کہ ایران کے دروازے پر کورونا وائرس نے دستک دیدی ، اس وائرس کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منحوس وائرس کا لقب دیا ، ہر طرف خوف و ہراس  کا ماحول تھا، ملک بھر کی سڑکیں عوام سے خالی ہوگئیں، کار وبار اور تجارت کا سلسلہ بند ہوگیا۔ عوام اور کورونا وائرس کے درمیان جنگ کا آغاز ہوگيا ۔

کورونا وائرس نے اپنے مہلک حملوں کا آغاز کردیا اوراس نے  سیکڑوں افراد کو مظلومیت اور بے کسی  کی حالت میں قبرستان پہنچادیا۔ لیکن ایرانی عوام نے میڈيکل اور طبی پروٹوکول پر عمل اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کا بھی بھر پور مقابلہ کیا یہ مقابلہ جاری ہے، کورونا نے انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ ایرانی معیشت پر بھی سخت حملے کئے۔ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں اور کورونا کی وجہ سے ایرانی اقتصاد اورمعیشت کو کافی نقصان پہنچا، لیکن ایرانی عوام نے اقتصادی مشکلات کے باوجود مؤمنانہ امداد ، ہمدلی ، ہمدردی اور باہمی تعاون کے شاندار جلوے پیش کئے اور ایرانی عوام نے اپنی تاریخ کواپنے نیک کردار اور مؤمنانہ اعمال اور امداد کے ذریعہ رقم کیا ہے جو دیگر ممالک کے مؤمنین کے لئے بھی مشعل راہ ہے۔

News ID 1902627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha