21 اپریل، 2020، 7:39 PM

پاکستانی وزیراعظم اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے

پاکستانی وزیراعظم اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے

پاکستان کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کا ٹیسٹ کرائیں گے

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد پاکستان کے  وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کا ٹیسٹ کرائیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کووڈ 19 ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ واضح رہے کہ معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔

News ID 1899587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha