28 فروری، 2020، 9:24 PM

ملائشیا کے اسپیکر نے مہاتیر محمد کا مطالبہ رد کردیا

ملائشیا کے اسپیکر نے مہاتیر محمد کا مطالبہ رد کردیا

ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر نے قائم مقام سربراہ مہاتیر محمد کی جانب سے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے آئندہ ہفتے ووٹنگ کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے جس کے ساتھ ہی ملک میں سیاسی بحران مزید شدید تر ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر نے قائم مقام سربراہ مہاتیر محمد کی جانب سے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے آئندہ ہفتے ووٹنگ کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے جس کے ساتھ ہی ملک میں سیاسی بحران مزید شدید تر ہو گیا ہے۔ ملائیشیا کے موجودہ بحران کے حل کے لیے مالے کے 9رہنما جمعہ کو ملاقات کریں گے۔اس سے قبل مہاتیر محمد نے جمعرات کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کو بھاری اکثریت کا حامل امیدوار ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اس کے بعد ایوان زیریں کے ووٹوں کے محتاج ہوں گے۔

News Code 1898215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha