مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گھرمیں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جب کہ گیس لیکج واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1896983
آپ کا تبصرہ