مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ مشرف کو غدار نہیں سمجھتے ہیں بلکہ وہ محب وطن ہیں۔ شیخ رشید نے لاہور کے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال تک ملک کی خدمت کرنے والے آرمی چیف کا مقابلہ کرپٹ مافیا سے نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ثابت تو کرے کہ مشرف نے ایک پیسے کی بھی کرپشن کی ہے۔ وزیرے ریلوے شیخ رشید نے شہاز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف صاحب نیا کوٹ اور نیا ہیٹ پہنے لندن میں گھوم رہے ہیں، شہباز شریف بڑے بھائی کو پہلے سعودی عرب اور اب لندن لے کرگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ مشرف کو غدار نہیں سمجھتے ہیں بلکہ وہ محب وطن ہیں۔
News ID 1896369
آپ کا تبصرہ