مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے ایران کی طرف سے یمنی تنظیم انصار اللہ کے لئے میزائل بھیجنے اور امریکہ کی طرف سے انھیں ضبط کرنے کے دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج اور قبآئل اپنے ڈرون اور میزائلوں کے ذریعہ سعودی عرب پر مہلک ضربیں وارد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد علی الحوثی نے یمن کی بحری بری اور فضائی حدود حملہ آور ممالک کے قبضہ ميں قراردیتے ہوئے کہا کہ یمن پرحملہ آور ممالک حتی تیل، دواؤں اور غذائی مواد والی کشتیوں کو داخل نہیں ہونے دیتے۔ یمنی تنظيم انصار اللہ کے رکن نے امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کو دیئے جانے والے مہلک ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے نہتے عربوں کا قتل عام کررہا ہے۔ محمد علی الحوثی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب مارات کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انھوں نے جنگ بند کرنے پر توجہ مرکوز نہ کی تو انھیں یمنی قوم کے مہلک دفاعی حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔ محمد علی حوثی نے امریکہ اور سعودی عرب کو دنیا بھر میں شرارت اور دہشت گردی کا اصلی محور قراردیا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے ایران کی طرف سے یمنی تنظیم انصار اللہ کے لئے میزائل بھیجنے کے دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج اور قبآئل اپنے ڈرون اور میزائلوں کے ذریعہ سعودی عرب پر مہلک ضربیں وارد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
News ID 1896007
آپ کا تبصرہ