2 اگست، 2019، 12:52 PM

اسپین اور جاپان کا آبنائے ہرمز میں امریکی اتحاد میں شامل ہونے سے انکار

اسپین اور جاپان کا آبنائے ہرمز میں امریکی اتحاد میں شامل ہونے سے انکار

جرمنی کے بعد جاپان اور اسپین نے بھی آبنائے ہرمز میں امریکی اتحاد میں شامل ہونے سے انکارکردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے بعد جاپان اور اسپین نے بھی آبنائے ہرمز میں امریکی اتحاد میں شامل ہونے سے انکارکردیا ہے۔ جاپان نے کہا ہے کہ ہم تیل بردار کشتیوں کی حفاظت کے لئے جنگی کشتیاں آبنائے ہرمز میں روانہ نہیں کریں گے۔ ادھر اسپین نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کا آبنائے ہرمز میں امریکی اتحاد میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ خلیج فارس میں امریکہ نے کشیدگی پیدا کرنے کے بعد فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1892634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha