25 جون، 2019، 11:57 AM

منامہ اقتصادی اجلاس "صدی معاملہ "کو نجات دینے کی ناکام کوشش

منامہ اقتصادی اجلاس "صدی معاملہ "کو نجات دینے کی ناکام کوشش

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ تعاون سے کل سے اقتصادی سازشی اجلاس کا آغاز ہورہا ہے ۔ اس اجلاس کی فلسطینی اور غیر فلسطینی تنظیموں ،گروہوں ، دانشوروں اور سیاستدانوں نے بڑے پیمانے پر مخالفت کی ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ تعاون سے کل سے اقتصادی سازشی اجلاس کا آغاز ہوجائے گا ۔ اس اجلاس کی فلسطینی اور غیر فلسطینی تنظیموں گروہوں ، دانشوروں اور سیاستدانوں نے بڑے پیمانے پر مخالفت کی ہے۔ فلسطینی سیاسی گروہوں نے اس سازشی اجلاس کے خلاف فلسطینی عوام سے بڑے پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کل بروز بدھ کو سازشی اقتصادی اجلاس کا آغاز ہوگا۔ اس اقتصادی سازشی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے اور بیت المقدس کو فروخت کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور محمد بن سلمان کی ٹیم فلسطینی عوام کو زنجیروں میں جکڑنے اور پابند سلاسل کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے منامہ اجلاس کو بالفور 2 اجلاس قراردیا ہے جس میں فلسطینی عوام کے بنیادی اور اساسی حقوق کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔ فلسطینی گروہوں نے اپنے بیانات میں منامہ اجلاس کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے ساتھ بہت بڑی خیانت اور غداری قراردیا گیا ہے۔

ادھر لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنبیہ بری نے بھی منامہ اجلاس کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطنی عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔    

بحرین کی الوفاق تنظیم نے بھی بحرین میں منعقد ہونے والے اقتصادی سازشی اجلاس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منامہ میں سازشی اقتصادی اجلاس کے حامی عرب حکمراں فلسطینی قوم اور مسلمانوں کے قبلہ اول کے ساتھ آشکارا غداری اور خیانت کا ارتکاب کررہے ہیں۔

فلسطینی تنظیموں حماس ، فتح اور جہاد اسلامی وغیرہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صدی معاملے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں فلسطینی عوام کی بھر پورمدد کریں اور بیت المقدس کو فروخت کرنے کے سلسلے میں امریکہ ، اسرائیل، سعودی عرب ، بحرین اور امارات کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیں۔

News ID 1891640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha