مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کردیا ،جبکہ قتل کی واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے داروغہ والا میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کیا، جو بعد میں فرار ہو گئے۔
کینٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی شناخت کاشف عرف کاشی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ہربنس پورہ کا رہائشی تھا۔
پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ