21 جون، 2019، 11:48 AM

پاکستان میں 3 وہابی دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں 3 وہابی دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں سی ٹی ڈی ملتان نے خانیوال میں جہانیاں روڈ سے 3 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سی ٹی ڈی ملتان نے خانیوال میں جہانیاں روڈ سے 3 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرودوں میں شاکراللہ، مصعب زبیر اور آصف ندیم شامل ہیں۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 6 دستی بم ، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا۔

اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا ہدف خانیوال میں حساس تنصیبات تھیں۔ تینوں وہابی دہشت گرد اپنی کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز بھی اکٹھا کررہے تھے۔وہابی دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

News Code 1891538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha