مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے ریجن گوانگشی زوہانگ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 17 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ گوانگشی زوہانگ میں مسلسل جاری رہنے والی بارشوں کے باعث6 شہروں اور 38 کاؤنٹیز کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث تقریبا 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔سیلابی پانی میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو حکام نے پانی میں پھنسے ایک ہزار سے زائد افراد کو بچایا۔بارشوں، سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر، سڑکیں اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔
چین کے ریجن گوانگشی زوہانگ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 17 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1891328
آپ کا تبصرہ