7 جون، 2019، 5:18 AM

جرمنی میں85 مریضوں کے سفاک قاتل کو عمر قید کی سزا

جرمنی میں85 مریضوں کے سفاک قاتل کو عمر قید کی سزا

جرمنی کے شہر اولڈن برگ کی عدالت نے85 مریضوں کے سفاک قاتل نیلز ہوگل کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یورو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر اولڈن برگ کی عدالت نے100 مریضوں کے سفاک قاتل نیلز ہوگل  کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ اس سے قبل نیلز85 مریضوں کی جان لینے کا خود اعتراف کرچکا ہے جن کی عمریں 34 سے 96 برس تھیں ۔ 2000 سے 2005 کے درمیان  اس نے جرمنی کے دواسپتالوں میں بطور نرس کام کیا تاہم اس پر 15 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہوچکا ہے اور بقیہ کے ثبوت نہیں ملے۔

نیلز کا طریقہ واردات بہت عجیب تھا۔ وہ مریضوں کو الٹی سیدھی دوائیں کھلاتا جن کی اکثریت ایمرجنسی وارڈ میں لائی جاتی تھیں اور مریض کی حالت بگڑنے پر وہ اپنے ساتھیوں کو مریضوں کی صحت یابی اور جان بچانے کے ہنر دکھاتا اور یہ عمل اس نے بوریت سے بچنے کے لیے کیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اس کے ہاتھوں مرنے والے مریضوں کی تعداد 200 ہے لیکن پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

News Code 1891153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha