25 مئی، 2019، 7:41 PM

نریندر مودی 30 مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

نریندر مودی 30 مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

بھارتی حکمران اتحاد نے ایک بار پھرنریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے لئے منتخب کرلیا،ان کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکمران اتحاد نے ایک بار پھرنریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے لئے منتخب کرلیا،ان کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔اطلاعات کے مطابق حکمراں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے)  کے کامیاب ارکان نے نریندر مودی کے حق میں ایک بار پھر فیصلہ دیدیا۔نو منتخب ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت میں جمہوریت باشعور ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے ہم پراعتبار کیا ہے، ہم ان کے بھروسے پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔لوک سبھا انتخابات میں 300 سے زائد نشستیں حاصل کر کے نریندر مودی کی جماعت بی جے پی اکیلے ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

News Code 1890822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha