27 اپریل، 2019، 10:23 AM

صدر ٹرمپ کا ایران پر دباؤ کا معرکہ بھی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائےگا

صدر ٹرمپ کا ایران پر دباؤ کا معرکہ بھی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران پر امریکی صدرٹرمپ کے اقتصادی دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا ایران پر اقتصادی دباؤ کا معرکہ بھی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں ایران پر امریکی صدرٹرمپ کے اقتصادی دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا ایران پر اقتصادی دباؤ کا معرکہ بھی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائےگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت کے بعض اہلکاراور مشرق وسطی کے بعض ممالک امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اور نتاؤ کے خواہاں ہیں۔

جواد ظریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن ، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات درحقیقت  ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگي کے خواہاں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور جان بولٹن  امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں تم ایسا نہیں چآہتے کیونکہ تم پہلے ہی عراق ، شام اور افغانستان میں جاری جنگ سے اپنا دامن چھڑانا چاہتے ہو۔

ایرانی وزير خارجہ نے امریکی صدر کو انتخاباتی وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ تم عدم جنگ کے اپنے وعدوں پر ابھی تک قائم ہو، لیکن تم نے ایران کے خلاف دباؤ میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یقینی طور پر ایران پر تمہارا اقتصادی دباؤ بھی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائےگا۔

News Code 1890041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha