22 اپریل، 2019، 1:21 AM

جنرل حسین سلامی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ مقرر

جنرل حسین سلامی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں جنرل حسین سلامی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں جنرل حسین سلامی  کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے میجر جنرل محمد علی جعفری کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کی حیثیت سے ایک رہائی تک گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں بقیۃ اللہ ہیڈکوارٹر کا سماجی اور ثقافتی سربراہ مقرر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ میجرجنرل حسین سلامی اس سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کماندر کے عہدے پر فائز تھے۔

News Code 1889900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha