برطانوی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا عندیہ

برطانوی قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ اگر بریگزٹ 30 جون سے زیادہ التوا کا شکارہوتی ہے تو وہ مستعفی ہوسکتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ اگر بریگزٹ 30 جون سے زیادہ التوا کا شکارہوتی ہے تو وہ مستعفی ہوسکتی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے بریگزٹ کی تاریخ 30 جون تک موخر کرنے کی درخواست کردی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اراکین پارلیمنٹ سے ڈیل منظور کرنے کی اپیل کی ہے۔ اراکین پارلیمنٹ سے انہوں نے کہا کہ وعدہ پورا کیا جائے کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام الناس کا پارلیمنٹ پر سے اعتماد ہی اٹھ جائے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے آئندہ ہفتے بریگزٹ ڈیل پھر منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔

News Code 1889035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha