7 فروری، 2019، 1:58 PM

امن عمل میں افغان حکومت کی مرکزیت پر زور

امن عمل میں افغان حکومت کی مرکزیت پر زور

امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ واشنگٹن افغانستان میں دیرپا امن کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ واشنگٹن افغانستان میں دیرپا امن کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے ٹوئٹ کیا کہ سیکریٹری پومپیو نے امن عمل میں افغان حکومت کی مرکزیت کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی اہمیت پر زور دیا۔  انہوں نے کہا کہ اعلیٰ امریکی عہدیدار نے جولائی میں افغان صدارتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حمایت کا اشارہ بھی کیا۔

دوسری جانب کابل سے آنے والی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ اشرف غنی بھی دوبارہ اپنی اتھارٹی چاہتے ہیں کیونکہ واشنگٹن طالبان کے ساتھ اپنی بات چیت کو تیز کررہا ہے جبکہ ماسکو نے بھی افغان حکومت کی موجودگی کے بغیر علیحدہ مذاکرات کیے ہیں۔

اس تمام صورتحال پر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری پومپیو نے ایک جامع امن عمل میں سہولت فراہم کرنے میں افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے کردار کو نمایاں کیا۔

خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد پہلے ہی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے تین دور کرچکے ہیں اور رواں ماں کے اواخر میں ایک دور کا امکان ہے۔

News ID 1887934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha