مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔ فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ سعودی وزیر نے فواد چوہدری کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پرشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا سعودی عرب اورپاکستان دوبھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے۔
پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔
News ID 1887256
آپ کا تبصرہ