30 دسمبر، 2018، 5:48 PM

طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کو رد کردیا

طالبان نے  افغان حکومت سے مذاکرات کو رد کردیا

افغان طالبان نے کابل حکومت سے مذاکراتی عمل کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ ماہ ریاض میں امریکہ سے مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے کابل حکومت سے مذاکراتی عمل کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ ماہ ریاض میں امریکہ سے مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے صدر اشرف غنی کی امن کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کسی ایسے مذاکراتی عمل میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کابل حکومت کے نمائندے بھی موجود ہوں۔ افغان طالبان نے دبئی میں ہونے والے مذاکرات کے تسلسل کو جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات میں امریکی وفد سے مصالحتی بات چیت کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ دبئی میں طالبان نمائندوں، امریکہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور پاکستان کے وفد کے درمیان افغانستان میں جاری 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوئے تھے جس کے لیے حتمی ملاقات جنوری 2019 میں سعودی عرب میں ہونا ہے۔

News ID 1886893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha