سعودی عرب کا یمن کے بعد شام پر جنگ مسلط کرنے کا ناپاک منصوبہ

سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد اپنی فوج شام میں بھیجنے کامنصوبہ بنارہا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ قریبی مشورہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب  شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد اپنی فوج  شام میں بھیجنے کامنصوبہ بنارہا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ قریبی مشورہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے بعد اب شام میں بھی اپنی افواج داخل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے شام سے اپنی فوج نکالنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ شام سے اپنی فوج نکالے گا تو ہم اپنی فوج وہاں بھیج دیں گے کیونکہ شام سمیت پورے خطے میں امن کے استحکام کے لیے وہاں افواج کا موجود رہنا ضروری ہے۔اس معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے۔

News Code 1886719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =