یمنی فورسز کا جیزان اور عسیر پر زلزال بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے علاقہ جیزان اور عسیر میں واقع فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک نامی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے علاقہ جیزان اور عسیر میں واقع فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک نامی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے نجران کے السدیس علاقہ پر بیلسٹک میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی جہنم پہنچ گئے ہیں جبکہ سعودی عرب نے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جہاں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست اور ابدی بدنامی کا سامنا ہے۔ یمن جنگ کے نتیجے میں سعودی عرب کا مکروہ اور منحوس چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والےمظالم سے بھی آگے بڑھ گیا ہے۔

News Code 1886632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =