مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے سعودی عرب کے خلاف 2 قرار دادیں منظور کی ہیں، ایک قرار داد میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے اور دوسری قرار داد میں سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون مکمل طور پر ختم کیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق قرار داد سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب کورکر نے پیش کی جو سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کی، اب یہ قرار داد ایوان نمائندگان میں جائے گی قرار داد میں سعودی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام افراد کے مناسب احتساب کو یقینی بنائے۔امریکی سینیٹ نے ایک اور قرار داد بھی منظور کی ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ کو یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ ہر طرح کا فوجی تعاون ختم کرنے کے لیے کہا گیا ہے، یہ قرار داد 41 کے مقابلے میں 56 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ امریکی سینیٹ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اسے جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قراردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ