12 نومبر، 2018، 2:43 PM

خاشقجی کے قتل کی صوتی فائل ہمارے پاس نہیں

خاشقجی کے قتل کی صوتی فائل ہمارے پاس نہیں

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی صوتی فائل ہمارے پاس نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فیگارو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ لودریان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی صوتی فائل ہمارے پاس نہیں ہے۔ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ اس نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل سے متعلق آڈیو امریکہ، جرمنی، فرانس، برطانیاور سعودی عرب کے حوالے کردی ہے ۔ فرانسیسی وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان نے اس بات سے نئی سیاسی بازی کا آغاز کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی صحافی خاشقجی کو 2 اکتوبر کے دن ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے سفارتخانہ میں دردناک طریقہ سے قتل کردیا گیا تھا ۔ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور مغربی طاقتیں اسے بچانے کی کوشش کررہی ہیں اور وہ ولیعہد کے اطرافی افراد کو سزا دلوانے کی کوشش میں ہیں۔

News ID 1885570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha