مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے سعودی صحافی خاشقجی کے معاملے میں ترکی کے پائدار رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بری طرح امریکی اور صہیونی سازش میں پھنس گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد کے لئے سعودی صحافی خاشقجی کوئي سنجیدہ خطرہ نہیں تھے وہ صرف سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت پر تنقید کرتے تھے لیکن سعودی عرب پر حکمراں فکر قتل و غارت اور تشدد پر مشتمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے مغربی آقاؤں کے فریب میں بری طرح پھنس گيا ہے اور اب وہ اپنے مغربی آقاؤں کو حق السکوت کے لئے بھاری مقدار ميں رشوت پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ عبدللہیان نے کہا کہ ترکی خاشقجی کے معاملے میں سعودی عرب سے حق السکوت وصول نہیں کرےگا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے سعودی صحافی خاشقجی کے معاملے میں ترکی کے پائدار رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بری طرح امریکی اور صہیونی سازش میں پھنس گیا ہے۔
News ID 1884916
آپ کا تبصرہ