3 ستمبر، 2018، 5:12 PM

جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ کا اسلامی شرعی عقد کو قانونی قراردینے کا حکم

جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ کا اسلامی شرعی عقد کو قانونی قراردینے کا حکم

جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ اسلامی شرعی طریقے کے مطابق طے پانے والے عقد النکاح کو قانونی طور پر تسلیم کرے اوراس پر جلد از جلد قانون سازی کرکے اس قانونی خلاء کو دور کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ اسلامی شرعی طریقے کے مطابق طے پانے والے عقد النکاح کو قانونی طور پر تسلیم کرے اوراس پر جلد از جلد قانون سازی کرکے اس قانونی خلاء کو دور کرے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ میں اسلامی شرعی عقد نکاح کو قانونی سقم کے باعث تسلیم نہ کرنے کے نتیجے میں مسلمان خواتین کومختلف نوعیت کی مشکلات کا سامنا رہتا ہے خاص طور پر طلاق کی صورت میں وہ اپنے حقوق کے حصول میں مشکلات کا شکار رہتی ہیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ 2سال کے اندر اندر قانون سازی کر کے اسلامی شرعی طریقے کے مطابق طے پانے والے عقد النکاح کو آئینی طور پر تسلیم کرے اوراسلامی شرعی طریقے کے مطابق عقد النکاح کو دستوری طور پر تسلیم کرنے کے لئے قانون سازی مکمل کرے ۔

News Code 1883628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha