13 جولائی، 2018، 12:17 AM

ساری کی جامع مسجد میں کرنٹ لگنے سے آگ لگ گئی

ساری کی جامع مسجد میں کرنٹ لگنے سے آگ لگ گئی

صوبہ مازندران کے صدر مقام ساری کی جامع مسجد میں بجلی کی تاروں کے اتصال کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ اس حادثے میں مسجد راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مازندران کے صدر مقام ساری کی قدیم اور جامع مسجد میں بجلی کی تاروں کے اتصال کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ اس حادثے میں مسجد راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔ صوبہ مازندران کے گورنر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور فائربریگیڈ کا عملہ بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسجد سے ملحقہ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے امدادی ٹیمیں اپنے فرائض انجام دی رہی ہیں۔ مازندران کے گورنر کے مطابق ساری کی جامع مسجد قومی ورثہ میں ثبت ہےاور مسجد کی تعمیر نو قومی ورثہ کا ادارہ عوامی تعاون کے ساتھ انجام دےگا۔

News Code 1882173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha