13 جون، 2018، 12:04 PM

کشمیر میں علیحدگی پندوں کے حملے میں 2 سکویرٹی اہلکار ہلاک

 کشمیر میں علیحدگی پندوں کے حملے میں 2 سکویرٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں پولیس چوکی پر علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ، جبکہ ایک اور حملے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں پولیس چوکی پر علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ، جبکہ ایک اور حملے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق پلوامہ میں قائم پولیس چوکی پر علی الصبح نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس میں 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی پولیس چوکی پر حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہوتے ہوئے بھارتی پولیس کا اسلحہ، رائفلز اور دیگر سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

ادھر کشمیر کے علاقے اسلام آباد ٹاؤن کے جنگلات میں پولیس چوکی پر ایک اور حملے میں دس پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک ہی دن میں دو مسلح حملوں کے بعد ہندوستانی فوج اور پولیس  نے مذکورہ علاقوں کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1881378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha