21 مئی، 2018، 3:17 PM

امریکی صدر کامحکمہ انصاف کو ایف بی آئی کے بارے میں تحقیقات کا حکم

امریکی صدر کامحکمہ انصاف کو ایف بی آئی کے بارے میں تحقیقات کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ انصاف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے معاملے کی تفتیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں امریکی محکمہ انصاف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی 2016  میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے معاملے کی تفتیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر تحریر کیے گئے اپنے پیغام میں ایف بی آئی اے کے خلاف تحقیقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ انصاف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے 2016 کے صدارتی انتخاب میں میری انتخابی مہم کے خلاف کام کرنے کی چھان بین کرنا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ محکمہ انصاف کو تفتیش کرنے کی باضابطہ ہدایت کل جاری کریں گے۔ امریکی صدر نے محکمہ انصاف کو مزید ہدایت کی کہ یہ بھی پتہ چلایا جائے کہ 2016 میں میری انتخابی مہم کی نگرانی ایف بی آئی اے نے خود سے کی یا اوبامہ انتظامیہ کے کسی رکن نے ایسا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس معاملے کے تمام حقائق کا سامنے آنا نہایت ضروری ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2016 میں امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کاانکشاف ہوا تھا جس کی روس نے تردید کی تھی ۔

News Code 1880867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha