2 مئی، 2018، 6:15 PM

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی گئی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی گئی

ہندوستان میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا یونین آفس میں80سال سے آویزاں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر غائب کردی گئی ،یونیورسٹی میں1938سے لگی تصویر کوبی جے پی کے رکن اسمبلی نے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا یونین آفس میں80سال سے آویزاں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر غائب کردی گئی ،یونیورسٹی میں1938سے لگی تصویر کوبی جے پی کے رکن اسمبلی نے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ستیش کمار نے دو روز قبل علی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا وطن کی تقسیم کے بعد یونیورسٹی میں محمد علی جناح کی تصویر کیا کر رہی ہے ۔

علی گڑھ سے رکن اسمبلی ستیش کمار کے خط کے جواب میں یونیورسٹی کے ترجمان شافع قدوائی نے تصویر کی موجوگی کی حمایت میں کہا تھا کہ محمد علی جناح اس جامعہ کے بانیان میں سے تھے اور ان کی یہ تصویر کئی عشروں سے یہاں لگی ہوئی ہے۔روایت کے مطابق تمام تاحیات ممبرز کی تصاویر اسٹوڈنٹ یونین آفس میں چسپاں کی جاتی ہیں جناح کی تصویر بھی یونیورسٹی کے اسی اصول کے تحت یونین آفس میں آویزاں ہے۔تاہم آج قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹادی گئی ہے۔

News ID 1880438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha