1 مئی، 2018، 5:37 PM

قائد اعظم کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ

قائد اعظم کی  تصویر ہٹانے کا مطالبہ

ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ستیش کمار نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی پر آویزاں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر فوری طور پر ہٹائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ستیش کمار نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی پر آویزاں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر فوری طور پر ہٹائے۔ ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد علی جناح کو 1938 میں علی گڑھ یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی جبکہ محمدعلی جناح سمیت کئی دیگر رہنماؤں کی تصاویر بھی یونیورسٹی میں لگائی گئی ہیں، لہذٰا رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ سراسر غلط اور مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

News Code 1880410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha