مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج میں کئی برسوں سے غیر ملکی سامان کی خرید ممنوع ہے۔ راہیان نور نمائشگاہ کے مشاہدے کے دوران ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے علاقوں کا سفر اہم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اس علاقوں پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش ہوتی تھی اور ہمارے جوانوں نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں نمایاں کارنمے انجام دیئے اور ملک کو دشمن کو تاریخی شکست سے دوچار کردیا آج ہم اپنے ان جوانوں کو راہیان نور قافلوں کی شکل میں خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی فوج میں کئی برسوں سے غیر ملکی سامان کی خرید ممنوع ہے۔
News ID 1879612
آپ کا تبصرہ