مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں فوجی چیک پوسٹ میں خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ شمالی شہر سرت اور وسطی شہر ودان کے درمیانی علاقہ کنشیلو میں کیا گیا، جہاں پر خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین فوجی بھی شامل ہیں، جبکے دو بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں ۔
لیبیا میں فوجی چیک پوسٹ میں خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1878899
آپ کا تبصرہ