3 فروری، 2018، 5:03 PM

سعودی عرب کی ترکی اور قطر کے درمیان اختلاف اور فتنہ ڈالنے کی کوشش ناکام

سعودی عرب کی ترکی اور قطر کے درمیان اختلاف اور فتنہ ڈالنے کی کوشش ناکام

ترکی کے وزير خارجہ نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے دوست نے ترکی اور قطر کے درمیان اختلاف اور فتنہ ڈالنے کی بھر پور کوشش کی جسے ترکی نے ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے دوست نے ترکی اور قطر کے درمیان اختلاف ڈالنے کی بھر پور کوشش کی جسے ترکی نے ناکام بنادیا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کو صداقت کا ساتھ دینا چاہیے قطر کا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک،  ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو قطر کے بادشاہ کے ساتھ کھڑا نہیں دیکھنا چاہتے۔

ترکی کے وزير خارجہ نے کہا کہ قطر کا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک دوسرے اسلامی ممالک پر بھی زوردے رہے ہیں کہ وہ بھی قطر کے خلاف پابندیاں عائد کریں اور صومالیہ اس کی واضح مثال ہے جس پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ قطر کے خلاف  4 عرب ممالک کی حمایت کرے ۔ لیکن چونکہ صومالیہ کی حکومت اور عوام باعزت ہیں لہذا انھوں نے ابھی تک اس دباؤ کو قبول نہیں کیا ہے۔ ترک  وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے دوست نے قطر اور ترکی کے درمیان اختلاف اور فتنہ ایجاد کرنے کی  بھر پور کوشش کی جسے ترکی نے ناکام بنادیا ہے۔

News ID 1878490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha