مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے شہر سوچی میں روس، ایران، ترکی ، اقوام متحدہ کے نمائندوں اور شام کے مختلف قومی گروہوں کی موجودگي میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں قومی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اس اجلاس میں شام کے قومی گروہوں کے درمیان جامع مذاکرات متوقع ہیں جن میں شام کے بنیادی آئین پر گفتگو بھی شامل ہے۔ بعض نمائندوں کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ اس اجلاس سے روس کے وزیر خآرجہ نے خطاب کرتے ہوئے شام میں پائدار امن کے قیام کی توقع ظاہر کی۔
روس کے شہر سوچی میں روس، ایران، ترکی ، اقوام متحدہ کے نمائندوں اور شام کے مختلف قومی گروہوں کی موجودگي میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں قومی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے ۔
News ID 1878394
آپ کا تبصرہ