مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام کے سرحدی اور کرد نشین شہر پر ترک فوج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے بیان میں شامی حکومت کو اطلاع دینے کے بارے میں ترک حکومت کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عفرین شام کا اٹوٹ حصہ ہے اور عالمی برادری کو عفرین پر ترکی کے بہیمانہ حملے کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ شام نے ترکی کے شامی سرزمین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔ ادھر ترک صدر اردوغان نے کہا ہے کہ ترک فوج نے عفرین پر زمینی حملے کا آغاز بھی کردیا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام کے سرحدی اور کرد نشین شہر پر ترک فوج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1878189
آپ کا تبصرہ