مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کٹوتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ادارے کو امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔ یہ کٹوتی اقوام متحدہ کے نئے بجٹ برائے سال 19-2018ء میں کی گئی ہے ، اقوام متحدہ کے اجلاس میں اگلے دو برس کے لیے 5ارب 39 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ بجٹ کٹوتی درست سمت میں ایک بڑا قدم ہے، کسی کو امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے، اقوام متحدہ کی ناکامیاں اور شاہ خرچیاں سب جانتے ہیں اس لیے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 285 ملین ڈالرز کم کیے جارہے ہیں۔
امریکہ نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کٹوتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ادارے کو امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔
News ID 1877608
آپ کا تبصرہ