مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی ادارے کے بجٹ اور عملے میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ جنرل اسمبلی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں عملے کے221 ارکان کو فارغ کرنے اور 10 ہزار سے زائد ملازمین کی تخواہیں ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جنرل اسمبلی کے رکن ممالک نے مالی سال 15-2014ء کا عمومی بجٹ بھی 5 کروڑ ڈالر کمی کے ساتھ ساڑے 5 ارب ڈالر تک لانے کی منظوری دے دی۔ اقوام متحدہ کو امریکہ اور دیگر بڑے صنعتی ممالک کی جانب سے عملے اور بجٹ میں کمی کے لیے دباوٴ کا سامنا تھا۔
مہر نیوز/28 دسمبر /2013ء: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی ادارے کے بجٹ اور عملے میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1831738
آپ کا تبصرہ