مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ کا ہنگامی اجلاس استنبول منعقد ہوا، آج اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس بھی استنبول میں منعقد ہوگا ۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے امریکی اعلان کی مذمت کی گئی۔وزرا ئے خارجہ اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پرمشترکہ قرارداد منظور کی جائے گی۔ مشترکہ قرارداد کواسلامی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی استنبول پہنچ چکے ہیں انھوں نے تہران سے روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ بیت المقدس فلسطین کو ابدی اور دائمی دارالحکومت ہے اور مسلم ممالک کو اس سلسلے میں امریکہ کو واضی پیغام بھیجنا چاہیے۔
امریکہ کے صدر ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ کا ہنگامی اجلاس استنبول منعقد ہوا، آج اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس بھی استنبول میں منعقد ہوگا ۔
News ID 1877320
آپ کا تبصرہ