مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں کئی تنظیموں نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو رکوانے کے لئے نئی دہلی میں واقع میانمار کے سفارت خانے کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مظاہروں کا اہتمام متعدد سول سوسائٹی گروپس اور جماعت اسلامی، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، اور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا جیسی مذہبی اور سماجی تنظیموں نے کیا تھا جس میں کانگریس، راشٹریہ جنتا دل اور بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا اور میانمار حکومت کے رویے کی مذمت کی۔انھوں نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سکیورٹی فورسز اور بودھ شدت پسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرائے۔مظاہرین نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں آباد 40 ہزار روہنگیا مسلمانوں کو پناہ گزین کا درجہ دے۔انھوں نے ان پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
ہندوستان میں کئی تنظیموں نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو رکوانے کے لئے نئی دہلی میں واقع میانمار کے سفارت خانے کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
News ID 1875281
آپ کا تبصرہ