13 اگست، 2017، 1:55 PM

بحرین کے وزیر خارجہ بغداد پہنچ گئے

بحرین کے وزیر خارجہ بغداد پہنچ گئے

بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ اس سفر میں عراق کے وویر خارجہ ابراہیم جعفری ، عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی اور صدر معصوم فواد سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔  ذرائع کے مطابق عراق میں وہابی دہشت گردوں کی شکست کے بعد دہشت گردوں کے حامی ممالک نے عراقی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ دہشت گردوں کے حامی ممالک میں سعودی عرب ، بحرین، امارات ، ترکی اور قطر شامل ہیں البتہ اس وقت دہشت گردون کے حامی ممالک میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزآم عائد کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

News ID 1874540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha