31 جولائی، 2017، 1:26 AM

جدہ میں مقتدی صدر کی محمد بن سلمان سے ملاقات

جدہ میں مقتدی صدر کی محمد بن سلمان  سے ملاقات

عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین مقتدی صدر نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین مقتدی صدر نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں عراق اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات اور ديگر اہم موضوعات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقتدی صدر کے دفتر نے اسے قبل اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے مقتدی صدر کو  سرکاری دعوت دی جس کے بعد یہ سفر انجام پذیر ہوا ہے۔

News ID 1874230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha