4 جولائی، 2017، 12:08 PM

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

جنوبی کوریا نے کہا ہےکہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جاپانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل ان کے اقتصادی بحری علاقے میں آکر گرا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے کہا ہےکہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جاپانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل ان کے اقتصادی بحری علاقے میں آکر گرا ہے۔ امریکی پیسیفیک کمانڈ کے مطابق شمالی کوریا نے پانگھیون فضائی فوجی اڈے سے زمین سے مار کرنے والا میزائل فائر کیا جو 37 منٹ کی پرواز کے بعد جاپان کی سمندری حدود میں جاگرا تاہم اس سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔جاپانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل ان کے اقتصادی بحری علاقے میں آکر گرا ہے اور حکام نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔جنوبی کوریا نے بھی میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا میزائل 930 کلومیٹر دور جاپانی حدود میں گرا ہے۔شمالی کوریا نے حالیہ ماہ میں ایٹمی اور میزائل تجربات میں اضافہ کردیا ہے۔ شمالی کویرا کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی مداخلت حالات کی کشیدگی کا اصلی سبب ہے امریکہ ، شمالی کوریا کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے شمالی کوریا کو دفاعی تجربات کرنے پڑے ہیں۔امریکہ بار بار شمالی کویرا کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

News ID 1873633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha