مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور موصل کی آزادی کے سلسلے میں عراقی فوج اور رضاکار دستوں کی بھر پور حمایت کرنے پرعراق کےبزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی مرجع کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جاری ہونے والے فتوی نے عراقی عوام اور عراقی فوج کے حوصلوں کونیا عزم اور نیا ولولہ عطا کیا اور عراقی فوج اور رضاکار دستوں نے فتوی کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف جنگ ، موصل کی آزادی اور عراق کی سرزمین کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ۔ واضح رہے کہ موصل پر داعش کے قبضہ کے بعد آیت اللہ سیستانی نے جہاد کفائی کا فتوی صادر کیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں عراقی شہری دہشت گردی کے خلاف میدان جنگ میں پہنچ گئے اور دو روز قبل عراقی فورسز نے موصل کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا۔
عراقی وزیر اعظم کا عراقی فوج کی بھر پور حمایت کرنے پرآیت اللہ سیستانی کا شکریہ
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور موصل کی آزادی کے سلسلے میں عراقی فوج اور رضاکار دستوں کی بھر پور حمایت کرنے پرعراق کےبزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
News ID 1873573
آپ کا تبصرہ