30 جون، 2017، 11:12 AM

ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری

ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے قرارداد 2231 کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ایران اپنے تمام وعدوں پر عمل پیرا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینیو گوٹرش  نے قرارداد 2231 کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ایران اپنے تمام وعدوں پر عمل پیرا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی سات رپورٹوں کے مطابق ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن مقاصد کے لئے ہے اور سکیورٹی کونسل کے اکثر اراکین اور یورپی یونین کے نمائندے نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کے سلسلے میں  ایران کے اقدامات کو قابل تعریف قراردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایران سے کہا ہے کہ وہ میزائلوں کے تجربات سے پرہیز کرے اگر چہ ایرانی میزائلوں کامعاملہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے باہر ہے۔ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اس کے میزائل دفاعی نوعیت کے ہیں اور ایران کے دفاعی منصوبے میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

News ID 1873541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha