مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیش کردہ تجویز، قرارداد کے طور پر منظورکرلی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندگی نے حال ہی میں دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے سلسلے ایک دستاویزپیش کی جس کو امریکہ، اسرائيل اور بعض مغربی ممالک کی مخآلفت کے باوجود 113 رائے سے منظور کرلیا گیا ہےجبکہ 7 رائے ممتنع ڈالی گئیں۔
اس قرارداد کا موضوع ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں سن 1995، 2000، 2010 میں ہونے والی کانفرنسوں میں رکن ممالک کی ایٹمی ہتھیاروں کے سلسلے میں نظر ثانی اور وعدوں پر عمل درآمد کرنے کے سلسلےمیں تلاش و کوشش پر مشتمل ہے۔ اس قرارداد میں ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کے سلسلے میں کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کریں ۔ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ این پی ٹی پر 1970 سے لازم الاجرا ہےجس کے مطابق تمام حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو نابود کردیں ۔ اور نئے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے سے اجتناب کریں اور ان ہتھیاروں کو دیگر ممالک میں منتقل کرنے اور دوسرے ممالک کی سرزمین میں انھیں مستقر کرنے سے بھی پرہیز کریں۔ لیکن این پی ٹی کے معاہدے پر صرف چند ممالک کے علاوہ کوئي بھی عمل پیرا نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ