مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے سرکاری وکلا نے برازیل کے صدر مائیکل تیمیر کے خلاف کارروائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ برازیل کے سرکاری وکلا نے صدر کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے ۔ برازیل کے صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران ایک کمپنی کے مالک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر رشوت کے طور پر لیے تھے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے مائیکل تیمیر کو ان الزامات سے بری کردیا تھا ۔
برازیل کے سرکاری وکلا نے برازیل کے صدر مائیکل تیمیر کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے ۔
News ID 1873475
آپ کا تبصرہ