26 مارچ، 2017، 12:18 PM

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نئی مصیبت میں پھنس گئے

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نئی مصیبت میں پھنس گئے

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نئی مصیبت میں پھنس گئے، کیجریوال پر ہتک عزت کیس میں پٹیالہ ہاؤس کی عدالت نے فرد جرم عائد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت  دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نئی مصیبت میں پھنس گئے، کیجریوال پرمودی کابینہ کے اہم رکن اور بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرف سے دائر ہتک عزت کیس میں پٹیالہ ہاؤس کی عدالت نے فرد جرم عائد کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ارون جیٹلی نے کیجریوال کی جانب سے دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن( ڈی ڈی سی اے) میں مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگانے پر نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور انکے 5ساتھیوں پر10کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا ۔ ذرائع  کے مطابق ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی جو 13سال تک ڈی ڈی سی اے کے صدر رہے ہیں ،ان پر اور ان کے خاندان پر نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزام لگائے تھے ،اروند کیجریوال اور ان کے ساتھیوں نے بھارتی وزیر خزانہ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں اپنے خاندان کو نوازا ،کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں کیں  اور کرپشن کے دروازے کھولے ۔ارون جیٹلی نے ان الزامات پر اروند کیجریوال اور انکے دیگر 5ساتھیوں کے خلاف عدالت میں ساکھ کو نقصان پہنچانے ،جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر10کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جس پر عدالت نے آج نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کے خلاف فرد جرم عائد کر تے ہوئے کیس کی سماعت 20مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔

News ID 1871341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha